اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے باقاعدہ دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرےگا۔ ترجمان کے مطابق قطر عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرےگا البتہ شرکت کی سطح کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ عرب لیگ کا سربراہی اجلاس اپریل کے اواسط میں سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔
.......
/169