2 اپریل 2018 - 16:07
اردوغان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قراردیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قراردیدیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت پر ترک صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو دہشتگردوں سے واسطہ نہیں کیونکہ وہ خود ایک دہشتگرد ریاست ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق جو فیصلہ اسرائیل نے لیا اس کا جواب انہیں اقوام متحدہ میں مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کیمیائی ہتھیاروں کا حصول بند کرنا ہوگا، یہ ہتھیار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔صدر اردوغان نے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم خود دہشت گرد ہیں جو دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔

.......

/169