28 مارچ 2018 - 17:53
دوسو فلسطینی بستیوں سے ہزاروں فلسطینی بے دخل

اسرائیل کی انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے سیکٹر C‘ میں واقع 200 فلسطینی بستیوں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بے دخل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی ریاست نے نہتے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 200 فلسطینی بستیوں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا ہے۔ جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں میں بیشتر انتہائی غریب اور مفلس شہری ہیں جو کسی دوسری جگہ زمین کی خریداری یا گھروں کی تعمیر کی استطاعت نہیں رکھتے۔
خیال رہے کہ سنہ 1999 میں جنوبی الخلیل کے پہاڑی علاقوں سے ایک ہزار فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کیا تھا جبکہ معالیہ ادومیم یہودی بستیوں اور وادی اردن کے علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو نکال کر ان کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲