اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے پارلیمانی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ ایران اس معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔
علاالدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ، یورپ کے مالیاتی اور بینکاری اداروں پر دباؤ اور ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کئی بار ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی دھمکیاں دے چکا ہے لیکن وہ بدستور معاہدے میں باقی ہے مگر پھر بھی وہ معاہدے پر عملدرآمد سے گریزاں ہے اور اس پر تنقید بھی کر رہا ہے۔
قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکی کابینہ میں آنے والی تبدیلیوں اور انتہا پسند عناصر کو مختلف عہدوں پر لائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں مزید شدت پیدا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲