23 مارچ 2018 - 18:44
یمن پر سعودی عرب کی تباہ کن اور مجرمانہ بمباری

یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج 23 بار یمن کے صوبوں جوف، مآرب، حجہ، صعدہ اور الحدیدہ پر شدید بمباری کی۔ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائي حملوں میں یمن کے متعدد مظلوم شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169