اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، لبنان کے علاقے صیدا میں کل اتوار کو دفاع القدس کے حوالے ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق، لبنان میں منعقدہ دفاع القدس جلسے میں مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے اعلان کی سخت مذمت کی۔
اس جلسے میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے پوری دنیا خصوصا عالم اسلام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے اور امریکی صدر کا یہ اقدام عرب ممالک اور عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲