اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز مطابق، بحرین کے ولیعہد سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسی ہفتے پیر کو یہودی عالمی کونسل کے سربراہ ’’رونالڈ لاؤڈر‘‘ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں بحرینی ولیعہد نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بحرینی حکومت دینی، ثقافتی اور فکری آزادی کا احترام کرتی ہے۔
یہ ملاقات ایسے حال میں انجام پائی ہے کہ یہودی عالمی کونسل کا اہم ترین مقصد کہ جو لاؤڈر کے ذریعے انجام پا رہا ہے تمام یہودیوں کو آپس میں متحد کرنا، ان کے مفادات کو پورا کرنا اور صہیونی ریاست کے مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے۔
منامہ پوسٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرین کے سرکاری وفد نے اسرائیلی ٹی وی چینل سے ایسے نازیبا بیانات دئے جو بحرینی عوام کے تاریخی حقائق اور فلسطین سے ان کی ہمیشگی وابستگی کے منافی ہیں اور بحرینی رژیم کا یہ اقدام امت مسلمہ اور عرب اقوام کے لیے انتہائی غیظ و غضب کا باعث بنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲