اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع جیمز مٹیس عمان کے دورے پر مسقط پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ عمان کے بادشاہ سلطان قابوس سے ملاقات کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع اس سفر میں یمن میں جاری جنگ کے بارے میں بھی عمان کے بادشاہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمان یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارح اتحاد میں شامل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169