5 مارچ 2018 - 19:22
شوپیان میں فورسزکے ہاتھوں شہری ہلاکتیں ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کڑی: آغا حسن

آغا حسن نے جان بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز جنوبی کشمیر کے حریت پسند عوام کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کے لئے جبر و تشدد کے نت نئے نسخے آزما رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/شوپیان میں عسکری تصادم آرائی کے بیچوں بیچ سرکاری فورسز کی اندھا دھندفائرنگ میں شہری ہلاکتوں کو ریاستی دہشت گردی کی ایک اورکڑی سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آ غا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس سانحہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ آغا حسن نے جان بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز جنوبی کشمیر کے حریت پسند عوام کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کے لئے جبر و تشدد کے نت نئے نسخے آزما رہی ہیں اور ان اضلاع میں فورسز کی بے لگامی اپنی انتہا تک پہنچ چکی ہے آغا حسن نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے فورسز نے جنوبی کشمیر کے عوام کے ساتھ بلا اعلان جنگ چھیڑ رکھی ہے شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور فورسزنے عسکریت پسندوں کے تعاقب کے نام پر علاقہ کے عوام کا عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے آغا صاحب نے کہا کہ نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ اجتماعی قتل عام کا دانستہ اقدام ہے اور فورسز کا یہ اقدام واضح طور پر ایک جنگی جرم ہے انہوں نے کہا کہ شوپیان میں حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی پر عدالت عظمیٰ کے حکم امتناعی کے بعد جنوبی کشمیر میں فورسز کے خونی عزائم اور بھی مستحکم ہو چکے ہیں شوپیان میں شہری ہلاکتوں کا یہ تازہ واقعہ اسی کا نتیجہ ہے آغا صاحب نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲