2 مارچ 2018 - 19:39
خون جمادینے والی سردی، برطانیہ کی مساجد بے گھروں کیلیے کھول دی گئیں

لندن: برطانیہ اس وقت شدید برف باری اور خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی مساجد کی انتظامیہ نے بے گھر افراد کے لیے غذا اور رہائش کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اس وقت شدید برف باری اور خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی مساجد کی انتظامیہ نے بے گھر افراد کے لیے غذا اور رہائش کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

آئرلینڈ اور برطانیہ میں برفانی طوفان ایما کے بعد کئی روز سے درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے اور شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی گویا منجمد ہوچکے ہیں اور اب تک مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی مزید خرابی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مسلمانوں نے بے گھر افراد کو مساجد میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب یہاں لوگ رہائش پذیر ہیں اور انہیں کھانے پینے کی اشیا بھی دی جارہی ہیں۔

مانچسٹر کی مکی مسجد سے وابستہ رب نواز اکبر نے بتایا کہ ان کے رضاکار مسجد میں سونے والوں کو غذا اور دیگر اشیا فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مساجد نہانے کی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔

ان مساجد میں غیرقانونی تارکین وطن، ذہنی مریض، گھریلو تشدد کے شکار افراد اور منشیات کے عادی بھی شامل ہیں۔ اگرانہیں سڑک پر موسم کے حال پر چھوڑ دیا جائے تو وہ سردی سے مرسکتے ہیں کیونکہ انہیں کسی قسم کا قانونی و معاشرتی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

.......

/169