23 فروری 2018 - 18:10
ترک صدر کا شام کے علاقہ عفرین، منبج اور فرات پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہار

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے علاقہ عفرین ،منبج اور فرات کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے علاقہ عفرین ،منبج اور فرات کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک فوج نے عفرین میں اب تک 415 مربع کلو میٹرکے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے اور ترک فوج کی عفرین، منبج اور فرات پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرنے تک کارروائی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق عفرین میں ترک فوج کے حملے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سنی کرد وں کی ترک فوج کے خلاف مزاحمت بھی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169