اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیر زراعت اوری آرئیل نے بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اتوار کو ہونے والی کینیسٹ میٹنگ میں اس موضوع کی موافقت کرتے ہوئے اس کے حوالے سے پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔
آرئیل نے مزید کہا کہ اسرائیلی سرزمین کے پھیلاؤ کے حوالے سے کینیسٹ کے اراکین کی طرف سے ڈرافٹ قانون اگلے ہفتہ اتوار کو زیر بحث قرار پائے گا اور اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ یہ علاقہ مکمل طور پر اسرائیل کے قبضے میں آ جائے۔
انہوں نے مزید کہا لیکوڈ پارٹی کے تمام اراکین اور حکومتی اتحاد میں موجود تمام جماعتیں اس مسئلے پر رضامند ہیں اور نیتن یاہو کو بھی چاہیے کہ وہ اس قانون کی منظوری کے لیے ہری جھنڈی دکھلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲