3 فروری 2018 - 13:17
یمنی فورسز کے ہاتھوں سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ جنگی جرائم کا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ جنگی جرائم کا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے خب و شعف شہر کے الیتمہ علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور اس میں موجود تمام فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169