اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا۔ ریاست کینٹکی کے گورنر مٹ بیوین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارشل کاؤنٹی میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس واقعے میں انیس طلبہ زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق اسکول کے پندرہ سالہ طالبعلم کی فائرنگ سے اس کے دو ساتھی طلبا ہلاک اور انیس زخمی ہوئے۔
فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲