3 جنوری 2018 - 13:05
کویتی فوجی وفد کا ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش میں حادثے کا شکار

بنگلہ دیش میں کویتی فوج کے ہیڈ کوراٹر کمانڈر اور اس کے ہمراہ وفد کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگيا اس حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں کویتی فوج کے ہیڈ کوراٹر کمانڈر محمد خالد الخضر اور اس کے ہمراہ وفد کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگيا جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا ۔ کویتی ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ ہیں۔ کویتی فوج کے کمانڈر گذشتہ پیر کے دن بنگلہ دیش کے سرکرای دورے پر پہنچے تھے۔

.......

/169