27 دسمبر 2017 - 14:21
ایران نے یمن میں بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی جنگی طیاروں کے حملوں اور بڑے پیمانے یمن کے بچوں اور عورتوں کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی جنگی طیاروں کے حملوں اور بڑے پیمانے یمن کے بچوں اور عورتوں کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جب میدان جنگ میں شکست ہوتی ہے تو وہ یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا نشانہ بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے نہتے شہریوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت اس کی بزدلی کی علامت ہے۔

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت پر دنیا کے دعویداروں کی خاموشی حیرت انگیز ہے.

بہرام قاسمی نے منگل کے روز سعودی عرب کی یمنی شہر تعز کے بازار پر فضائی جارحیت کے نتیجے میں 100 سے زائد نہتے شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی .

انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲