24 دسمبر 2017 - 20:26
پاک بحریہ سرحدی تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سمندروں کے پاسبان ، گوادرپورٹ، سی پیک اور ملک کی بحری سرحدوں کےتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

ابنا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سمندروں کے پاسبان ، گوادرپورٹ، سی پیک اور ملک کی بحری سرحدوں کےتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بات پاک بحریہ کی مشقوں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، انہوں نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کا آپریشنل صلاحیتوں کاشاندار مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کیا، وزیر اعظم نے پی این ایس نصر سے مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک بحریہ کی آبدوز سعد میں سفر بھی کیا۔

.......

/169