اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ، شدیدبارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنےکے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 153افراد لاپتہ ہیں۔
سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈا ناؤ سے ٹکرایا تھا ، طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈا ناؤ کا ایک گاؤں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، طوفان سےشدیدبارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کےواقعات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
.......
/169