23 دسمبر 2017 - 18:09
کویٹہ میں 2 شیعہ ہزارہ شہید، 2 زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شیعہ ہزارہ شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شیعہ ہزارہ شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدور کان کنی کے لیے مچھ جا رہے تھے کہ مغربی بائی پاس کے علاقے کلی ناخیل آباد کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا تاہم دو افراد حبیب اللہ اور عبدالحسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

واقعے کا مقدمہ حسب سابق گاڑی کے ڈرائیور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی دفعات میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲