20 دسمبر 2017 - 18:19
فلسطینی عوام پر ظلم و ستم میں امریکہ اور صہیونی حکومتیں برابر کی شریک ہیں

فتح تحریک کی انقلابی کونسل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر ظلم وستم میں امریکا اور صہیونی حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق، فلسطین کی فتح تحریک کی انقلابی کونسل نے آج بدھ کے دن کو فلسطینی عوام کےلئے یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

فلسطین کی فتح تحریک کے کونسل نے پیر کے دن ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کرنے میں امریکی حکومت کا اسرائیل کی حمایت کرنا اس بربریت میں اس کے شریک ہونے کے برابر ہے۔

اس بیان کی روشنی میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کے ذریعے امریکا نے خود کو بین الاقوامی قوانین سے الگ کر دیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ فلسطین کی آزادی خواہ تنظیم کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت کرنے کے طریقے اور وسائل تلاش کریں اور فلسطینی عوام کی صہیونیوں سے آزادی کیلئے کردار ادا کرے اور ان کے حقوق بحال کرنے کیلئے اوسلو معاہدے کی تجدید کریں۔

بیان کے مطابق فلسطین کی آزادی کے لئے جو بھی راستہ ممکن ہو، اس راستہ سے اس کی مدد کی جائے چاہے وہ ریلیاں اور احتجاج کی شکل میں ہی کیوں نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو وائٹ ہاوس میں ایک تقریر میں قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اپنی حکومت سے کہا تھا کہ امریکا کے سفارتخانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرے۔

ٹرمپ کےاس فیصلے سے ساری دنیا میں ہل چل مچ گئی جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس وقت سے ابتک 10 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲