15 دسمبر 2017 - 20:19
مقبوضہ فلسطین میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرے اور مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرے اور مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں عوامی مظاہروں میں شدت آگئی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے ادھر فلسطینی رہنماؤں نے تیسرے انتفاضہ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ عرب اقوام فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلہ میں سعودی عرب کو خائن اور غدار قراردے رہے ہیں۔

.......

/169