اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے فوجی حکام کے مطابق بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ پہلے واقعے میں وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں دو فوجی مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169