2 دسمبر 2017 - 19:07
مولانا کاشف ظہور نقوی: سید ناصر عباس شیرازی کی رہائی کی خبر سن کر دلی خوشی ہوئی

ایس یو سی ملتان کے ضلعی صدر نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروردگار سید ناصرعباس شیرازی اور دیگر تمام مومنین کی حفاظت فرمائے، اس سے قبل سید ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی پر دل رنجیدہ تھا، گزشتہ دنوں ایک محفل میں اُن کی گمشدگی کا تذکرہ ہوا تو افسردگی ہوئی کیونکہ وہ مومن اور سید زادے ہیں اُن کے ساتھ ظلم روا رکھا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر مولانا سید کاشف ظہور نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سید زادے کی بازیابی کی صبح سویرے خبر سن کر دلی خوشی ہوئی ہے، اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروردگار سید ناصرعباس شیرازی اور دیگر تمام مومنین کی حفاظت فرمائے، اس سے قبل سید ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی پر دل رنجیدہ تھا، گزشتہ دنوں ایک محفل میں اُن کی گمشدگی کا تذکرہ ہوا تو افسردگی ہوئی کیونکہ وہ مومن اور سید زادے ہیں اُن کے ساتھ ظلم روا رکھا گیا۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو یکم نومبر کو لاہور کے علاقے واپڈا میں اغواء کیا گیا، تاہم ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی جانب سے مسلسل کوششوں اور احتجاج کی وجہ سے آج صبح اُن کی رہائی کی خبر ملی۔

.......

/169