30 نومبر 2017 - 15:16
امریکہ میں ایرانی شہری کے قتل پر ایران کا رد عمل

ایران کی جانب سے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی پولیس نے بلا وجہ اس ایرانی نوجوان پر گولیاں برسائیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک مراسلہ امریکہ میں ایران کے مفادات کی حفاظت کرنے والے پاکستان کے سفارتخانے کو ارسال کیا ہے جس میں ایک ایرانی نوجوان کی امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل کے بارے میں فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی جانب سے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی پولیس نے بلا وجہ اس ایرانی نوجوان پر گولیاں برسائیں۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی اسلامی ملک کی پولیس اس قسم کی فائرنگ کرتی تو امریکی وزارت خارجہ اسے دہشت گردی سے تعبیر کر کے اس کی مذمت کرتی لیکن افسوس کہ ایک ایرانی نوجوان کے قتل پر امریکہ سے اس کی مذمت میں کوئی آواز نہیں اٹھی۔

واضح رہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ  نے دعوی کیا ہے کہ بیژن قیصر نامی ایرانی نژاد امریکی ریاست ورجینیا میں ایک ٹریفک تصادم کے بعد بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲