اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی نیشنل پارک نامی تنظیم کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی نژاد امریکی شہری کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی نژدا امریکی شہری پولیس کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ بیژن قیصر نامی ایرانی نژاد امریکی شہری ٹریفک تصادم کے بعد بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیژن کی گاڑی کسی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی تاہم وہ ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس نے ان پر گولیاں برسائیں، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
بیژن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں تھا اور پولیس نے بے جا ان پر گولیاں برسائی ہیں۔
25 سالہ بیژن لانگلی یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور اپنے والد کے دفتر میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام بھی کیا کرتے تھے۔
بیژن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے انصاف چاہتے ہیں چونکہ بیژن بے گناہ مارا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲