28 نومبر 2017 - 11:44
یونان میں میلاد النبی (ص) کے جلوس پر انتہا پسندوں کا حملہ

یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی جانب سے نکالے گئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلوس پر حملہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی جانب سے نکالے گئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلوس پر حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا۔ مشرقی شہر تھیسالونیکی میں سفید فام شر شرپسندوں نے مسلم کمیونٹی پراس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ کےلئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے میلاد مصفطیٰ ﷺ کا جلوس گزررہا تھا۔

شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر مسلم کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169