26 نومبر 2017 - 13:44
ایران اور قطر کی باہمی تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر تاکید

ایرانی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا.

تفصيلات کے مطابق، محمد جواد ظريف نے آج بروز اتوار ايراني دارالحکومت ميں شيخ احمد بن جاسم آل ثاني کے ساتھ ملاقات کر کے خطے کي تازہ ترين صورتحال اور دونوں ممالک کے درميان تعلقات کو مزيد بڑھانے کے طريقوں پر تبادلہ خيال کيا.

اس موقع پر فريقین نے دونوں ممالک کے درميان اقتصادي اور تجارتي تبادلوں کي سہولت کے ليے بات چيت کي.

ياد رہے کہ گزشتہ روز قطري وزير خزانہ نے ايراني وزير صنعت مائنز اور کان کني محمد شريعتمداري کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران کہا کہ قطر ايران کے ساتھ تجارتي تبادلوں کے حجم کو پانج ارب ڈالر تک پہنچانے کا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲