اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں منعقدہ فارسي زبان كے حوالے سے ايك كانفرنس ميں خطاب كرنے والوں نے اس بات پر زور ديا كہ پاكستان ميں فارسي زبان كو مزيد فروغ دينے كي ضرورت ہے.
اسلام آباد ميں ايراني ثقافتي قونصليٹ اور پاكستاني ہائير ايجوكيشن كميشن كي جانب سے يونيورسٹيوں كے فارسي زبان كے استادوں اور پروفيسرز كي پہلي كانفرنس كا انعقاد كيا گيا.
اس كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے مہمان خصوصي ايراني سفير مہدي ہنر دوست نے كہا كہ فارسي اور اردو زبان كے درميان وسيع مشتركات موجود ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ فارسي زبان شاعروں، اديبوں، دانشوروں اور علما كي زبان كے طور پر جاني جاتي ہے.
اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ ہميں مغرب كي ثقافت كو ديكھنے كي بجائے اپنے عظيم ورثے اور ثقافت كو فروغ دينا چاہيے.
اس كانفرنس ميں ايراني ثقافتي قونصلر شہاب الدين دارائي نے كہا كہ قديم زمانے ميں ايران سميت تمام خطے كے مسلمان اپني ثقافت كي وجہ سے يكجا تھے.
انہوں نے كہا كہ فارسي زبان پاكستان ميں ايك خاص اہميت ركھتي ہے اور دنيا كے معروف شاعر اور مفكر علامہ اقبال كا نصف سے زائد كام فارسي زبان ميں موجود ہے.
اس موقع پر ہائير ايجوكيشن كميشن كے چئيرمين ڈاكٹر مختار احمد نے كہا كہ اس وقت دنيا ميں مسلمانوں كو جو بھي مسائل درپيش ہيں اس كي بڑي وجہ تفرقي بازي ہے اور ہم مختلف فرقوں ميں بٹ چكے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲