اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز سوچی میں روس کی مسلح افواج کے سربراہ مالری گراسیموف سے ملاقات اور شام نیز مختلف دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
فریقین کے درمیان یہ ملاقات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور روس و ترکی کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ملاقات کے بعد ہوئی۔ میجر جنرل محمد باقری ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ سوچی پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169