20 نومبر 2017 - 18:28
تہران میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کے تیسرے دور کا انعقاد

یہ دو روزہ مذاکرات ہر چھ ماہ ميں ايک بار تہران اور ايک بار برسلز ميں انجام پاتے ہيں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اعلی جوہری مذاکرات کار' سید عباس عراقچی' اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سیکریٹری جنرل 'ہیلگا اشمد' کی سربراہی میں آج بروز پیر ایرانی دارالحکومت تہران میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کا تیسرا دور انعقاد کیا گیا.

تفصيلات کے مطابق، یہ دو روزہ مذاکرات ہر چھ ماہ ميں ايک بار تہران اور ايک بار برسلز ميں انجام پاتے ہيں جس ميں ايران اور يورپي يونين کے درميان دوطرفہ کثير الجھتي تعلقات بشمول مالي، بينکنگ، تجارت، توانائي، نقل و حمل، انساني حقوق، ٹيکنالوجي، ثقافتي، ماحوليات اور علاقائي مسائل کے شعبوں ميں دوطرفہ تعاون کو مزيد فروغ دينے پر گفتگو کي جاتي ہے.

کل بروز منگل بھي ايراني صوبے اصفہان ميں 'ايٹمي تعاون اور کاميابياں' کے عنوان سے ايک سيمينار منعقد ہوگا جس ميں ہلگا اشمد، سيد عباس عراقچي اور ايران کے جوہري توانائي ادارے کے ترجمان 'بہروز کمالوندي' شريک ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲