18 نومبر 2017 - 18:10
سعودی اسرائیلی اتحاد منظر عام پر؛ صہیونی فوج نے خفیہ معلومات کے تبادلے کا اعلان کردیا

غاصب صہیونی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک ایران کے خلاف خفیہ معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک ایران کے خلاف خفیہ معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل غادی آئیسنکوٹ نے سعودی عرب کی نیوز سائٹ ایلاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اعتدال پسند عرب ممالک سے اپنے تجربے اور ایران کا سامنا کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

.......

/169