12 نومبر 2017 - 16:11
ایران اور جنوبی افریقہ کا 6 سائنسی معاہدے پر دستخط

ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے سائنسی تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے سائنسی تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط کئے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر سائنس 'منصور غلامی' نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں جنوبی افریقہ کی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی.

ایرانی وزیر سائنس نے ریسرچ اور ٹیکنالوجی شعبوں میں ایران کی اچھی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقی کے ساتھ سائنسی اور ٹیکنالوجی، ماحولیات اور انجینئرنگ امور کے شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا.

غلامی نے کہا کہ ایران کے سائنسی اور تحقیقی مراکز، جنوبی افریقہ کے ساتھ اس حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں.

ایرانی وزیر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ علمی منصوبوں کے لیے، اساتذہ اور طلبا کے تبادلے پر آمادہ ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲