11 نومبر 2017 - 17:53
ایران میں 11 ویں بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا نمائش کا افتتاح

11 ویں بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا نمائش کا آج بروز ہفتہ ایران کے وزرائے ثقافت اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موجودگی میں ایرانی دارالحکومت تہران کے امام خمینی (رہ) گراونڈ میں افتتاح کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔11 ویں بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا نمائش کا آج بروز ہفتہ ایران کے وزرائے ثقافت اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موجودگی میں ایرانی دارالحکومت تہران کے امام خمینی (رہ) گراونڈ میں افتتاح کیا گیا.

تفصيلات کے مطابق، اس بين الاقوامي نمائش کي افتتاحي تقريب ميں وزير ثقافت 'سيدعباس صالحي' وزير مواصلات اور انفارميشن ٹيکنالوجي 'محمد جواد آذري جهرمي' اور ايراني وزارت ثقافت اور اسلامي گائيڈنس کے انفارميشن ٹيکنالوجي اور ڈيجيٹل ميڈيا مرکز کے سربراہ نے تقرير کي.

اس تقريب ميں سائبر اسپيس اور ڈيجيٹل ميڈيا کے شعبوں سے متعلقہ ايراني سرگرم ماہروں کي تين کاميابياں متعارف کروائي جائیں گي.

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد ايراني ماہرين کو ڈيجيٹل ميڈيا کي تازہ ترين کاميابياں پيش کرنا ہے.

انہوں نے بتايا کہ اس نمائش ميں سائبر اسپيس اور ڈيجيٹل ميڈيا کے موضوع پر 120 سے زائد خصوصي ورک شاپس اور نشستيں منعقد ہوں گي.

تفصيلات کے مطابق، 11 ويں بين الاقوامي ڈيجيٹل ميڈيا نمائش 11 سے 18 نومبر تک ايراني دار الحکومت تہران کے امام خميني (رہ) گراونڈ ميں منعقد ہوگي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲