10 نومبر 2017 - 18:10
فرانسیسی صدر اچانک سعودی عرب پہنچ گئے

فرانسیسی صدر نے ریاض میں سعودی شاہ اور ولی عہد سے اہم ملاقاتیں کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدربغیر بتائے اچانک ریاض پہنچ کر سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر امینوئل مکرون غیراعلانیہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینوئل مکرون یمن میں امداد روکے جانےسے پیدا ہونے والے بحران پربھی بات کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق فرانسیسی صدر امینوئل مکرون نے سعودی شہزادے ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے،،فرانسیسی صدر نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات میں ایران اورسعودی عرب کےدرمیان جاری کشیدگی زیربحث آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169