اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کیجانب سے اہم کاروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار کے مطابق کاروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کگہ وگہ کے نزدیک باب کرم آرمی چیک پوسٹ کے قریب حساس ادارے کی اطلاع پر پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرکے سیبوں کے کریٹ میں رکھے گئے بارودی مواد کو برآمد کر کے اربعین کے جلوس کو بڑی تباہی سے بچایا۔ اور سیب کے کریٹ میں ایک خط بھی رکھا گیا تھا جس میں لکھاگیا تھا کہ یہ اربعین کا تخفہ ہے، انشاءاللہ اور بھی تحفے بھیجتے رہیگے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر پر کی گئی اور ان کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں اور اپنے حساس ادارے کے شکر گزار ہیں، جن کی بروقت اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بم ایک ہزار میٹر تک تباہی پھیلا سکتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲