8 نومبر 2017 - 19:59
نیٹو کا افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا

نیٹو کے جنرل سیکرٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکرٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے یہ اعلان برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اہم اجلاس سے ایک روز قبل کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے مزید 3 ہزار فوجی بھیجے جارہے ہیں جس میں 1500امریکی جب کہ باقی 1500اتحادی ممالک کے اہلکار ہوں گے۔جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے کہا کہ افغانستان جانے والا نیا فوجی دستہ جنگی آپریشنز یا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہیں لے گا بلکہ نئی کمک کا مشن افغان سیکورٹی فورسزکی تربیت اور دیگر امور میں معاونت کرنا ہے۔

.......

/169