4 نومبر 2017 - 15:51
پاکستانی حکومت ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی مزید سخت کرے گی: پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر 'آصف علی خان دورانی' نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب علاقوں پر مزید سرحدی فورسز کی تعیناتی کا ارادہ رکھتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر 'آصف علی خان دورانی' نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب علاقوں پر مزید سرحدی فورسز کی تعیناتی کا ارادہ رکھتا ہے.

يہ بات انہوں تہران ميں 23 واں بين الاقوامي پريس نمائش كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا اس پروگرام كے تحت پاكستاني حكومت مستقبل قريب ميں 10 ہزار مزيد بارڈر سيكورٹي فورسز اہلكار تعينات كرے گي.

انہوں نے كہا ہے پاكستان كا يہ عمل دونوں ممالك كي مشتركہ سرحدات پر دہشت گردوں سميت مختلف جرائم پيشہ عناصر كے غير قانوني اقدامات كي روك تھام كے لئے انجام پارہي ہے.

پاكستاني سفير نے پاك ايران كے درميان بڑھتے ہوئے اقتصادي اور تجارتي روابط پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا دونوں ممالك كا تجارتي حجم گذشتہ ايك سال كے دوران 23 فيصد بڑھ چكا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲