31 اکتوبر 2017 - 16:41
شمالی کوریا کے خلاف جنگ سے پوری دنیا کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں: نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس سے پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس سے پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے اپنے دورہ جاپان میں منگل کے روز اس ملک کی جیجی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس سے پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اس لئے کہ اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

انھوں نے شمالی کوریا کے مقابلے میں جنوبی کوریا اور جاپان کے مواقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا روس جیسا رکن ملک جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے کے پرامن حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جارحانہ رویے کی بنا پر امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کافی شدّت اختیار کر گئی ہے۔

امریکی صدر شمالی کوریا پر فوجی حملے کی کئی بار دھمکیاں دے چکے ہیں جس پر شمالی کوریا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲