اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جمعرات کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناپر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایسی حالت میں جاری کئے ہیں کہ وہ اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔عدالت کے اس حکم کے مطابق نواز شریف کو پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔نواز شریف اب تک احتساب عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف کیس کی سماعت اب تین نومبر کو ہونے والی ہے۔نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر دو ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جانے کے علاوہ نواز شریف کے ضامن کو نوٹس جاری کر دیاگیا اور حاضری سے مزید استثنا کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے نواز شریف کو تین نومبر کو پیش ہونے کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفد کے خلاف فردجرم عائد کرنے کے بعد جمعرات کو پہلی سماعت کی -پاکستان کی سپریم کورٹ نے جولائی دو ہزار سترہ کو وزیراعظم نواز شریف کو مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے جرم میں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲