23 اکتوبر 2017 - 15:43
کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ مسلمان شہید

یاد رہے کوئٹہ میں گزشتہ ادوار میں دہشتگردانہ حملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جن میں پولیس اہلکاروں پر خودکش حملے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور دیگر فورسز کی ٹارگٹ کرنا شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد جان روڈ پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ مسلمان کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب منیر احمد جان روڑ پر تکفیری دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں نصیر احمد ولد جمالدین موقع پر شہید ہوگیا۔
پولیس نے شہید کی جسد خاکی کو قبضے میں لیتے ہوئے اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
یاد رہے کوئٹہ میں گزشتہ ادوار میں دہشتگردانہ حملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جن میں پولیس اہلکاروں پر خودکش حملے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور دیگر فورسز کی ٹارگٹ کرنا شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169