اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر 2 راکٹ داغے گئے اس حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق کابل آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اس دفعہ حملہ انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی کابل اور صوبہ غور کی مساجد میں 2 خود کش حملے کیے گئے تھے جن میں 72افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
.......
/169