17 اکتوبر 2017 - 13:56
افغانستان؛ پولیس سنٹر پر طالبان کا حملہ، ۳۲ افراد جانبحق

افغانستان کے ایک پولیس سینٹر پر طالبان کے حملے میں کم سے کم 32 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے ایک پولیس سینٹر پر طالبان کے حملے میں کم سے کم 32 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک کار سوار خودکش حملہ آور نے صوبہ پکتیکا کے علاقے گردیز میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔

افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 32 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں رہائش پذیر اہلکاروں کے گھروں کے قریب کیا گیا جس کے بعد حملہ آورں نے اندھادھند فائرنگ بھی کی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملہ دو کار سوار خودکش حملہ آورں نے کیا جس میں ضلعی پولیس چیف کے بھی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد سیکورٹی دستوں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا اور آخری اطلاع ملنے تک سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آورں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔

افغان طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲