11 اکتوبر 2017 - 14:30
جرمنی کا ایران میں شمسی توانائی پلانٹس کی تعمیر کیلئے 120 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

ایران اور جرمنی کی ایک مشترکہ نجی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صوبے 'یزد' میں 500 میگاواٹ کی شمسی بجلی گھر تعمیر کرے گی اور اس منصوبے کے لئے جرمنی 120 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور جرمنی کی ایک مشترکہ نجی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صوبے 'یزد' میں 500 میگاواٹ کی شمسی بجلی گھر تعمیر کرے گی اور اس منصوبے کے لئے جرمنی 120 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا.

یہ بات ایران، جرمن کمپنی کے سربراہ 'امیر اسلام نژاد' نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے یزد کے علاقے 'مِیبُد' شمسی توانائی منصوبے کے پہلے فیز کی تعمیر کا آغاز کل بروز جمعرات کو کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی.

انہوں نے کہا کہ پہلے فیز کی لاگت دو کروڑ ڈالر ہے جبکہ شمسی توانائی منصوبے کے مجموعی بجٹ 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے.

امیر اسلام نژاد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے شمسی توانائی منصوبے کو رواں ایرانی سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ پورا منصوبہ جس کی صلاحیت 100 میگاواٹ ہے آئندہ ایرانی سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ 500 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے نفاذ سے یزد اور میبد میں 500 افراد کے لئے براہ راست اور 3 ہزار لوگوں کے لئے بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ شمسی توانائی منصوبے کی 60 فیصد ضروریات کو درآمد کیا جائے جبکہ 40 فیصد باقی ضروریات کو اندرونی وسائل کے ذریعے پورا کیا جائے گا.

یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر توانائی سید محمد صادق زادہ نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2030 تک قابل تجدید پاور پلانٹس کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲