9 اکتوبر 2017 - 14:24
ایران کا جوہری معاہدہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابان۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے.

یہ بات 'فیڈریکا مغرینی' نے پیر کے روز اطالوی دارالحکومت 'روم' میں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے قیام کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی بدولت ایک خطرناک فوجی تقابل کے امکانات کو ختم کردیا گیا.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ طاقتور یورپی یونین کے بغیر ناممکن تھا، ہم نے اپنی تمام کوششیں امن کی خدمت پر لگائیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لئے ناگزیر تھا.

خاتون یورپی رہنما نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے عالمی اجتماعی تعاون کی طاقت کی علامت ہے.

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے سے جیت-جیت پر مبنی معاہدے تک پہنچ گئے جو دنیا میں تخفیف اسلحہ کے نفاذ اور خطرناک فوجی تقابل کی روک تھام کے لئے سنگ بنیاد ہے.

فیڈریکا مغرینی نے مزید کہا کہ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ سے جس کو بین الاقوامی جوہرہ توانائی ادارے نے اپنی آٹھ رپورٹس میں درست قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ ایران کی پاسداری کی بھی تصدیق کی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا تعلق کسی ایک یا دو ملک سے نہیں بلکہ اس کا تعلق تخفیف اسلحہ اور پوری دنیا سے ہے.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کا کہنا ہے کہ یقینا ایران جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد ہے جس سے ہمارے دور کے سب سے سنگین جوہری تنازع کا خاتمہ ہوگیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲