8 اکتوبر 2017 - 17:09
جوہری معاہدے کی عدم پاسداری سے بداعتمادی میں اضافہ ہوگا: سابق نائب امریکی وزیرخارجہ

سابق امریکی صدر کے دور کی خاتون نائب وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ ایٹمی سمجھوتے کی توثیق نہ کرے تو شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ اور بداعتمادی میں اضافہ ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق امریکی صدر کے دور کی خاتون نائب وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ ایٹمی سمجھوتے کی توثیق نہ کرے تو شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ اور بداعتمادی میں اضافہ ہوگا.

سابق نائب امریکی وزیر خارجہ 'وینڈی شرمن' نے اتوار کے روز نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنا اور اسے کانگریس کے حوالے کرنے سے اثرات سامنے آئیں گے.

ایران اور گروپ 5+1 کے ساتھ مذاکرات کرنے والی سابق امریکی جوہری مذاکرات کار نے جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کی حالیہ دھکمیوں پر اپنے ردعمل میں بتایا کہ اس معاہدے کی عدم توثیق سے بداعتمادی کی فضا مزید بڑھے گی.

وینڈی شرمن نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ سے جس کو بین الاقوامی جوہرہ توانائی ادارے نے اپنی آٹھ رپورٹس میں درست قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ ایران کی پاسداری کی بھی تصدیق کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جوہری معاہدے پر قائم نہ رہے تو کس بنیاد پر شمالی کوریا ہمارے ساتھ مذاکرات کرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲