7 اکتوبر 2017 - 14:53
صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ خامہ پریس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف کی دعوت قبول کرلی ہے لیکن دورے کے وقت اور تاریخ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

.......

/169