اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی اورگوجرانوالہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 30 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
شہرقائد اور گوجرانوالہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 30 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہررابعہ سٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 15 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے چھاپہ مارکر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کٹر اور تیز دھار آلے برآمد کرلئے ہیں۔
ادھر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز آئے دن کسی نہ کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن کسی دہشت گرد کو سزا نہیں دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں جاری دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ایک درگاہ پر خودکش حملے میں کم از کم 20 پاکستانی شہری شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲