اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ترک فوج کی مشترکہ کماںڈ کے چیف آف اسٹاف جنرل حلومی آکار کا ایرانی فوج کی مشترکہ کماںڈ کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے استقبال کیا جس کے بعد دونون ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے دو طرفہ تعلقات، شام اور عراق کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور ترک فوج کے سربراہان کی باہمی ملاقات علاقہ کی صورت حال کے پیش نظر اہمیت کی حامل ہے۔
ترک فوج کے سربراہ آج ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169