اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی جانب سے مسلط کی جانے والی آٹھ سالہ جنگ کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر 'خُرمشہر' نامی بیلسٹک میزائل متعارف کرادیا جو دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کے موقع پر خرمشہر بیلسٹک میزائل کی تقریب رونمائی میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، آرمی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC)، ایرو اسپیس فورس کے اعلی حکام زادہ موجود تھے.
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلح افواج کی جنگی ضروریات بالخصوص جدید ہتھیاروں کی ساز و سازمان کی فراہمی کے لئے ایک موثر حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے.
لانگ رینج خرمشہر میزائل ایرانی ماہرین اور دفاعی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے.
ایران میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں قابل قدر ترقی کررہا ہے جو ملکی دفاع کے لئے بہت اہم ہے.
یاد رہے کہ آج ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں دفاعی مقدس ہفتے کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.
مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں جدید مختلف سامان حرب بالخصوص زمین سے زمین، زمین سے ہوا اور مختلف میزائل شکن نظام کی نمائش بھی کی گئی.
ایرانی مسلح افواج کی اس شاندار پریڈ کو براہ راست نشر کیا گیا اور کروڑوں ایرانی عوام نے اپنی افواج کی اس ولولہ انگیز تقریب کو بھی دیکھا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲