17 ستمبر 2017 - 14:36
آئی ایس او پاکستان کے کنونشن کے دوسرے روز تعلیمی کانفرنس منعقد + تصاویر

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 46ویں مرکزی کنوینشن "مھدویت امیدِ بشریت" میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس غدیری کی وفد کے ساتھ شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 46ویں مرکزی کنوینشن "مھدویت امیدِ بشریت" میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس غدیری کی وفد کے ساتھ شرکت کی، کنوینشن کی نشست مھدویت امید بشریت کانفرنس میں خطاب کیا،، مرکزی صدر  قمر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ، مظلومین جہاں ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں ایسے میں فقط ایک ہی امیدامام زمان عج ہیں برما کے مسلمان پاکستان میں پارہ چنار کے مظلومین امام زمنہ کے منتظرین ہیں وہ چاہے برما ہو یا پاکستان یا عراق یا وہ ممالکِ جہان جو ظلم کے شکنجے میں آچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امام زمان عج کا انتظارکرنے والے معاشرے کو کوشش کرنی چاہئے کہ منجی عالم بشریت کے ظہور کےلئے تمام لازمی راستوں کو ہموار کریں ۔امام مہدی کا انتظار حرکت جوش و جژنہ و ارتقا کا بہترین سبب ہے ۔مہدوی نظریہ معاشرے کے افراد میں پید اہوتا ہے اور اس انتظار کی برکت سے منتظرین فساد اور برائیوں کے دل دل میں نہیں پھنستے بلکہ اپنے دینی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ قمرعباس نے مزید کہا کہ ای۔ایس۔او اور آئی۔ایس۔او کے درمیاں ہمیشہ رابطہ اچھا رہا ہے اور دعاگو ہیں کہ مستقبل میں بھی یے محبتیں اور روابط قائم و دائم رہینگی۔ اس کنوینشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مرکزی صدر قمر عباس مختلف شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی، جب کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مرقد پہ سلامی پیش کیا، ان کے ہمراہ ای۔ایس۔او کے سینئر رہنما شکیل حسینی بھی شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲